بیچ پردن گزارنے کے لیۓ تیار ہونا۔
بیچ پر جانا بے تہا شا فن ہے مگر یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ بیچ پر محفوظ دن کا مطلب تیار رہنا اور محفوظ رہنے کے لیۓ تیاری کرنا ہے۔
ہمیں محفوظ اور تفریحی دن کے لیۓ کیا جاننے کی ضرورت ہے؟
ساحلِ سمندر(بیچ) پرحفاظت گھر سے شروع ہوتی ہے
یہ یقینی بنانے کے لیۓ کہ آپ بیچ پر محفوظ رہیں، آپ گھر سے نکلنے سے پہلے تیاری اور تحقیق کو بھی لازمی بنایٔں۔ اس بارے میں مذید جاننے کے لیۓ ہماری اعلیٰ صلاحوں (تجاویز) کو دیکھیں کہ آپ کیسے یقینی بنا سکتے ہیں کہ آپ بیچ پر محفوظ اور تفریحی دن کے لیۓ تیار ہیں۔
کیا آج بیچ پر جان بچانے والا عملہ (لایٔف سیورز) گشت پرہے؟
ساحل پرنگران عملےکی عدم موجودگی میں آپ کو تیراکی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اگر آپ مشکل میں پڑجایٔں تو آپ کو بچانے والا کویٔ نہیں ہوگا۔
کیا بیچ کھلا ہے یا بند؟
اگر بیچ بند ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ پانی میں جانا انتہایٔی خطرناک ہے¬¬ آپ کو بند بیچ پر جانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
بیچ پر کیا خطرات ہیں؟
خطرات میں پانی کے ریلے، سمندری مخلوق جیسے بلو باٹلز(خطرناک اور زہریلی جیلی فش کی ایک قسم) یا پانی کی بڑی لہریں شامل ہو سکتی ہیں۔
دھوپ کتنی سخت ہے؟
آسٹریلیا میں دھوپ بہت تیز ہو سکتی ہے، اس بات کو یقینی بنایٔیں کہ آپ بالایٔی بنفشی شعاؤں کی حدت (یووی ریٹینگ) سے آگاہ ہوں اور خوب پانی پیٔیں اور ساۓ میں رہیں۔
خواہ آپ تیرنے کا منصوبہ بنا رہے ہوں یا محض ریت پر لیٹنے کا، آپ چند بنیادی اشیا کو اپنے بیچ کے سامان کی فہرست میں شامل کرنا چاہیں گے۔ صحیح چیزیں اپنے سامان میں باندھنے سے یہ بات یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ بیچ پر آپ کا دن صحت مند، محفوظ اور تفریحی ہو گا۔
بیچ پر محفوظ اور تفریحی دن کے لیۓ ہمیں کیا پیک کرنا چاہیے؟
سنسکرین، ہیٹ اور لمبے بازو والی قمیص
باہر جانے سے کم ازکم ۳۰ منٹ پہلے سنسکرین لگایٔیں. سنسکرین کا استعمال سارا دن باقایٔدگی سے کیا جانا چاہیٔے خاص طور پر اگر آپ پانی میں ہوں۔
تیراکی کے کپڑے
عام کپڑوں میں تیراکی نہ کریں کیونکہ وہ پانی سے بھر سکتے ہیں اور ذیادہ بھاری ہو کر پانی کی سطح پرتیرنا، پانی کے اندرتیرنا یا پانی میں کھڑا ہونا بہت مشکل بنا سکتے ہیں۔ تیراکی کے کپڑوں کی کیٔ محفوظ قسمیں ہیں بشمول برکینی کے جو سارے جسم کو ڈھانپتی ہے۔
راک فشنگ (چٹانوں پہ ماہی گیری) کے لیۓ حفاظتی سامان
اگر آپ کو راک فشنگ کے لۓجانا ہو تو ضابطوں کی پیروی کو یقینی بنایٔیں، موزوں لباس پہنیں اور صحیح حفاظتی سامان ساتھ رکھیں۔ راک فشینگ کرنے کے لۓلایٔف جیکٹ (زندگی بچانے والی جیکٹ) کا استعمال قانونی طور پر ضروری ہے، نہ پہننے کی صورت میں جرمانے عایٔد ہو سکتے ہیں۔ یہ بات یقینی بنایٔیں کہ آپ کو معلوم ہو کہ لایٔف جیکٹ میں ہوا کیسے بھرتے ہیں۔۔بہت لوگ اس لۓ ڈوبتے ہیں کہ انہیں حفاظتی سامان استعمال کرنا نہیں آتا۔
الکحل ساتھ نہ رکھیں
یہ بات یقینی بنایۓ کہ آبیدہ رہنے کے لیۓ آپ کے پاس کافی مقدار میں پانی ہو۔ بیچ پر الکحل سے اجتناب کریں کیونکہ اس سے آپ کی سوچنے اور صحیح فیصلہ کرنے کی صلاحیت متاثرہو سکتی ہے۔ الکحل آپ کے ردِعمل کو سست کر دیتی ہے اور پانی کے اندر مشکل میں پڑنے کے امکانات بڑھا دیتی ہے۔