کیا آپ کو راک فشنگ پسند ہے؟ راک فشنگ بہت لوگوں میں مقبول ہے پر یہ خطرناک ہو سکتی ہے۔ اس صفحہ کے استعمال سے سیکھیں کہ اپنے آپ کو، دوستوں کو اور فیملی کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

میں راک فشنگ کے لۓ محفوظ جگہ کا انتخاب کیسے کر سکتا ہوں؟

  • گھر سے روانہ ہونے سے پہلے کیفیات (موسم اور سمندر کی) دیکھ لیں. Beachsafe app ڈاؤن لوڈ کریں یا Bom.gov.au چیک کریں
  • لہریں (سمندری جوار بھاٹا) کس طرح کی ہیں؟ ااونچی لہریں آپ کی راک فشنگ کے مقام اور اس میں داخل ہونے والے مقام کوپانی اور ساحل سے ٹکرانے والی لہروں سے ڈھانپ سکتی ہیں اور آپ کے پھنسنے، پھسلنے اور چٹان سے بہہ جانے کا امکان بڑھ جاتا ہے
  • حجم کے لحاظ سے لہر کتنی بڑی ہے؟ حجم میں بڑی لہریں خطرناک ہو سکتی ہیں اور اچانک آسکتی ہیں۔ کیٔ بڑی والی لہریں بہت دور سے آسکتی ہیں اور آپ کو خبر تک نہیں ہوگی جب تک وہ ساحل پہ آ کر زور سے ٹوٹتی نہیں۔ بڑے حجم والی یہ اچانک لہریں دھوپ والے دن جب بظاہر پرسکون لگ رہا ہو تب بھی آسکتی ہیں۔
  • ہوا کتنی تیز ہے؟ تیز ہواییٔں نہ صرف بڑی لہریں پیدا کریں گی بلکہ وہ آپ کے لۓ گیلے او پھسلنے والے پتھروں پر کھڑے رہنا بہت مشکل بنا سکتی ہیں اور خطرے میں پڑنے کا خد شہ ہو سکتا ہے۔
  • کیا یہ سایہ دار جگہ ہے؟ اگر آپ کھلی جگہ پر ماہی گیری کررہے ہیں جب سمندر تند و طوفانی ہو تو ہمیشہ زیادہ پرسکون اور محفوظ جگہ تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ کھلی جگہ پر ہونے کا خطرہ نہ لیں۔

گھر سے نکنے سے پہلے ہمیشہ موسم اور حالات دیکھ لیجۓ۔

بیچ پر اپنے تحفظ کے لۓ چیزیں ساتھ رکھیں

lifejackets

زندگی بچانے والی جیکٹ lifejacket

ہمیشہ منطورشدہ لایٔف جیکٹ پہنیں یہ پانی میں گر جانے کی صورت میں آپ کی زندگی بچاۓ گی ۔ یہ قانون ہے اور نہ پہننے پر جرمانہ لاگو ہوتا ہے۔ یقینی بنایۓ کہ آپ کو لایٔف جیکٹ کا استعمال کرنا آتا ہے۔۔بہت سارے لوگ اس وجہ سے ڈوبتے ہیں کہ انہیں حفاظتی سامان استعمال کرنا نہیں آتا۔
nonslip shoes

نہ پھسلنے والے جوتے اور ہلکے کپڑے

گیلی، پھسلنے والی چٹانوں پر نہ پھسلنے والے جوتے لازمی ہیں بوٹ نہ پہنیں کیونکہ یہ پانی سے بھر جاییٔں گے جس کے باعث آپ جلدی ڈوبیں گے۔ بھاری کپڑے پانی سے بھر سکتے ہیں اور گر جانے کی صورت میں پانی میں تیرتے رہنا بہت مشکل ہو جاۓ گا۔
rescue device 2

رسی یا تیرنے کے لۓ سہارے کا آلہ

راک فشنگ کے اکثر مقامات پر خطرے کے وقت استعمال کے لۓ فرشتہ انگوٹھی angel ring )گاڑی کے ٹایٔر کے اندر ٹیوب کی طرح تیرنے کے لۓ سہارا) موجود ہوگی۔ ہنگامی صورت میں کسی کوبچانے یا پانی سے نکالنے کے لۓ اپنی رسی یا تیرنے کے لۓ سہارے کا آلہ اپے ساتھ لانا مفید ہو سکتا ہے۔ ہمیشہ تیا رہیں۔

الکحل ساتھ نہ رکھیں

یہ بات یقینی بنایۓ کہ آبیدہ رہنے کے لیۓ آپ کے پاس کافی مقدار میں پانی ہو۔ راک فشنگ کے دوران الکحل سے گریز کریں کیونکہ اس سے آپ کی واضح طور پر سوچنے اور صیح فیصلہ کرنے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے الکحل آپ کے ردِعمل کو سست کر دیتی ہے اور پانی کے اندر مشکل میں پڑنے کے امکانات بڑھا دیتی ہے۔

Beer

راک فشنگ کرتے وقت محفوظ کیسے رہنا ہے۔۔۔

  • خطرے کے تنبیہی سایٔن بورڈ اور بچاؤ کا آلہ تلاش کریں کونسل کے لایٔف گارڈ ماہی گیری کے مقامات پر سایٔن بورڈ لگا دیتے ہیں تاکہ آپ کو وہاں پر موجود خطرات کا علم ہو۔ یہ یقینی بناییٔں کہ ماہی گیری شروع کرنے سے پہلے ان سایٔن بورڈوں کو دیکھ لیں۔ راک فشنگ کے اکثر مقامات پر ہنگامی استعمال کے لۓ ایک فرشتہ انگوٹھی Angel ring بھی قریب ہی موجود ہو گی۔
  • شروع کرنے سے پہلے مقام کا مشاہدہ کریں. شروع کرنے پہلے کیفیات اور ماہی گیری کے لۓ طے شدہ مقام کا مشاہدہ کرنے پرکم ازکم 20 منٹ صرف کریں۔ اگر زیادہ طوفانی اور ناقابلِ پیش گویٔ لگتا ہو تو کویٔ اور جگہ ڈھونڈیں
  • ماہی گیری کے لۓ کبھی اکیلے نہ جایٔیں. ماہی گیری کسی دوست یا گروپ کے ساتھ کریں۔ ہمیشہ کسی کو بتا کر جایٔیں کہ آپ کہاں جا رہے ہیں اور آپ کی واپسی کس وقت متوقع ہونی چاہیۓ
  • تیرنا سیکھۓ، پانی کے اوپر تیرنا سیکھۓ، خطرات سے نکلنا (جان بچانا) سیکھۓ۔ تیراکی سیکھنا ، پر سکون تیرتے رہنا سیکھنا، راک فشنگ کے دوران سمندر میں گرنے یا بہے جانے کی صورت میں آپ کو محفوظ تر رہنے میں مدد دے گا۔۔۔سیکھنے کے لۓ کبھی بھی دیر نہیں ہوتی۔
  • محفوظ مقام کا انتخاب کریں اور فرار کے راستے کی منصوبہ بندی کریں. (ارد گرد کی) کیفیات پر مسلسل نظر رکھیں کیونکہ وہ تیزی سے بدل سکتی ہیں۔ سمندر سے کبھی نظر نہ ہٹایٔیں بڑی طوفانی لہریں اچانک آسکتی ہیں ہمیشہ محفوظ طریقے سے باہر نکلنے کی منصوبہ بندی کریں اگرآپ پانی میں بہنے لگیں تو
  • اگر آپ سمندر میں بہہ رہے ہوں تو، پر سکون رہیں اور باہر نکلنے کی محفوظ جگہ تلاش کریں. اگر آپ پانی میں بہہ جایٔیں تو پر سکون رہیں اور چٹانوں سے دور تیریں ساحل پر آنے کے لۓ محفوظ جگہ کی تلاش کریں یا تیرتے رہیں اور مدد آنے کا انتظار کریں
  • اگر آپ کسی کو سمندر میں بہتے ہوۓ دیکھیں تو، چھلانگ مت لگایٔیں. آپ کسی کی مدد کے لۓ کویٔ ایسی چیز پھینک سکتے ہیں جسے وہ سہارے کے لۓ پکڑ سکیں ارد گرد دیکھیں، ماہی گیری کے کیٔ مقامات پر لوگوں کے استعمال کے لۓ سرخ رنگ کے تیرنے میں مدد کے آلات نصب ہوتے ہیں 000 پر کال کر کہ مدد حاصل کریں ہمیشہ یقینی بنایٔیں کہ آپ کو اپنی صحیح جگہ معلوم ہو۔

ہمیشہ ماحول کو دیکھۓ اور اس پر نظر رکھۓ…

اس ویڈیو کو دیکھۓ جس میں دکھایا گیا ہے کہ کتنی تیزی سے لہریں اوپر کی طرف اٹھ کر کھڑے ہونے کے لۓ خطرناک پلیٹ فارم بنا سکتی ہیں۔

quote icon

فشنگ (ماہی گیری) کے لۓ محفوظ ترین وقت دن کا ہوتا ہے جب سورج کی روشنی اچھی اور حدِ نظر واضح ہوتی ہے۔ شام کے دھندلکے میں ، پو پھٹتے وقت اور رات کوراک فشنگ خطرناک ہو سکتی ہے بچانے کا عمل بھی کم روشنی اور اندھیرے کی وجہ سے اور زیادہ مشکل ہو جا تا ہے۔

quote icon
fishing at night2

راک فشنگ میں تحفظ سے متعلق کمیونٹی کی تجاویز

یاد رکھۓ کہ تیراکی سیکھنے میں کبھی بھی دیر نہیں ہوتی۔

تیرنا سیکھۓ، پانی کے اوپر تیرنا سیکھۓ، خطرات سے نکلنا(جان بچانا) سیکھۓ۔ تیراکی سیکھنے، پرسکون رہنا سیکھنے، اور پانی کے اوپر تیرنے سے آپ کو محفوظ رہ

آج آپ مذید کیا سیکھنا چاہیں گے؟

بچوں کے ساتھ بیچ پر جاتے وقت جاننے والی باتیں۔

بچوں کے لیۓ تفریح (فن) اور پر لطف وقت کے لیۓ بییچ زبردست جگہ ہے۔ اگر آپ چھوٹے بچوں کے ساتھ بیچ پر جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو یہ جاننا اہم ہے کہ ان کو کیسے محفوظ رکھنا ہے۔

بیچ پر محفوظ رہنا

یہ جاننے سے کہ جب آپ بیچ پر ہوں تو کیسے محفوظ اور کن چیزوں کے لیۓ چوکنا رہنا ہے بیچ پر اپنی فیملی اور دوستوں کے ہمراہ محفوظ طور پر لطف اندوز ہونے میں مددگار ہوسکتا ہے۔

بیچ پردن گزارنے کے لیۓ تیار ہونا۔

بیچ پر جانے میں بہت مزا آتا ہے مگر گھر سے روانگی سے پہلے اس کے لیۓ تیاری کرنا بہت ضروری ہے۔ یہ بات یقینی بنانے کے لیۓ کہ آپ بیچ پر ایک محفوظ اور مزیدار دن کے لیۓ تیار ہیں، ہماری اعلیٰ صلاحوں کے بارے میں جانۓ۔

راک فشینگ میں تحفظ

راک فشینگ کیٔ لوگوں کا مقبول مشغلہ ہے۔ یہ جاننا کہ راک فشنگ کرتے وقت کس طرح محفوظ رہنا ہے ، زندہ رہنے کے لیۓ اہم ہے۔

رِپ کرنٹس کے خطرات

رِپ کرنٹس آسٹریلیا کے بیچوں پر سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ یہ جاننا کہ لہر کے اندر کیسے زندہ رہتے ہیں، بیچ پر تحفظ کا اہم ترین حصہ ہے۔

ہماری کمیونٹی سے سیکھیں

ہماری کمیونٹی سے ملیں اور بیچ پر ہمارے لایٔف سیورز کے بیچ پر حفاظت سے متعلق کچھ پیغامات سیکھیں۔

Keep me in the loop