جب آپ بچوں کے ساتھ بیچ پر جایٔیں تو یہ جاننے کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے کہ محفوظ کیسے رہا جاۓ اور چھوٹوں کو محفوظ اور خوش کیسے رکھا جاۓ۔

لایٔف سیورز بچوں کی دیکھ بھال کے ذمہ دار نہیں ہوتے

لایٔف سیورز مدد کے لۓ ہوتے ہیں مگر وہ بچوں کی دیکھ بھال کے لۓ نہیں ہوتے ۔بچوں کو بغیر کسی بالغ کی نگرانی کے ریت پر یا پانی میں اکیلا نہیں چھوڑنا چاہیٔے۔

parents and child

بچوں کی ہمیشہ نگرانی کریں اور انہیں اکیلا کبھی بھی نہ چھوڑیں…

  • جب بیچوں پر مجمع ذیادہ ہو تو بچے آسانی سے گم ہو سکتے ہیں یا آپ کے بغیر ادھر ادھر جا سکتے ہیں۔
  • اگرچہ لایٔف سیورز اور لایٔف گارڈز آپ کی مدد کے لیۓ ہیں، وہ بچوں کی دیکھ بھال کے لیۓ نہیں ہیں۔ بچوں پر نظر رکھنا ہمیشہ والدین کی ذمہ داری ہے۔
  • اتھلے (کم گہرے) پانی میں بھی کسی وقت اچانک لہریں آسکتی ہیں اور چھوٹے بچوں کو بہت تیزی سے بہا کر گہرے پانی میں لے جا سکتی ہیں۔
  • یہ یقینی بنایۓ کہ آپ اپنے بچوں کو ہر وقت دیکھ سکیں ۔۔بچوں کو اکیلے تیرنے یا کھیلنے نہ دیں۔
  • اس دن کا پڑاؤ لگانے کے لیۓ بہترین جگہ کے انتخاب کے لیۓ سوچیں تاکہ اپنے بچوں پر قریبی نظر رکھ سکیں ۔
  • چھوٹے بچوں کو بڑے بچوں کے ساتھ اکیلا نہ چھوڑیں۔۔ہمیشہ بالغوں کو بچوں کی نگرانی کرنی چاہیۓ، اچانک کچھ ہونے کی صورت میں شایٔد بڑے بچوں کو بھی سمجھ نہ آۓ کہ کیا کرنا ہے۔
  • تیراکی سیکھنا بہت اہم مہارت ہے جان بچانے کے لیۓ تیراکی سیکھنے میں کبھی بھی دیرنہیں ہوتی۔
  • اگر آپ کابچہ پول میں تیر بھی لیتاہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ سمند ر کی لہروں میں تیر لے گا اور اپنی جان بچا لے گا۔
  • رِپ کرنٹس (پانی کے بہاؤ کے خلاف بہنے والی لہروں کے ریلے) بہت اچانک آسکتے ہیں اور نگرانی کے بغیر اتھلے پانی میں کھیلنے والے بچوں کو ساحل سے اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں۔

اس میں بس ایک لمحہ لگتا ہے

یہاں تک کہ اتھلے پانی میں بھی بچوں کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہیۓ۔ بڑی لہر کسی وقت بھی آسکتی ہے اور لوگوں کو بہا کر سمندر میں لے جا سکتی ہے۔ بچوں کو تیراکی کے موزوں کپرے پہننے چاہییں، انہیں بغیر کسی بالغ شخص کے جو تیرنا جانتا ہو اورمدد کر سکتا ہو، پانی میں نہیں داخل ہونا چاہیۓ۔

children at beach
cta-content-bg.svg

سرف لایٔف سیوینگ نپر(پکڑ کر باہر نکالنے والا) بنیں!

سرف پہ لوگوں کی جان بچانا ساحلِ سمندر کے ماحول میں بچوں کے اعتماد، علم اورمہارت کو بڑھانے کے لیۓ زبردست سرگرمی ہے۔ ںپرز کے ساتھ ابھی شامل ہو جایۓ۔

آج آپ مذید کیا سیکھنا چاہیں گے؟

بچوں کے ساتھ بیچ پر جاتے وقت جاننے والی باتیں۔

بچوں کے لیۓ تفریح (فن) اور پر لطف وقت کے لیۓ بییچ زبردست جگہ ہے۔ اگر آپ چھوٹے بچوں کے ساتھ بیچ پر جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو یہ جاننا اہم ہے کہ ان کو کیسے محفوظ رکھنا ہے۔

بیچ پر محفوظ رہنا

یہ جاننے سے کہ جب آپ بیچ پر ہوں تو کیسے محفوظ اور کن چیزوں کے لیۓ چوکنا رہنا ہے بیچ پر اپنی فیملی اور دوستوں کے ہمراہ محفوظ طور پر لطف اندوز ہونے میں مددگار ہوسکتا ہے۔

بیچ پردن گزارنے کے لیۓ تیار ہونا۔

بیچ پر جانے میں بہت مزا آتا ہے مگر گھر سے روانگی سے پہلے اس کے لیۓ تیاری کرنا بہت ضروری ہے۔ یہ بات یقینی بنانے کے لیۓ کہ آپ بیچ پر ایک محفوظ اور مزیدار دن کے لیۓ تیار ہیں، ہماری اعلیٰ صلاحوں کے بارے میں جانۓ۔

راک فشینگ میں تحفظ

راک فشینگ کیٔ لوگوں کا مقبول مشغلہ ہے۔ یہ جاننا کہ راک فشنگ کرتے وقت کس طرح محفوظ رہنا ہے ، زندہ رہنے کے لیۓ اہم ہے۔

رِپ کرنٹس کے خطرات

رِپ کرنٹس آسٹریلیا کے بیچوں پر سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ یہ جاننا کہ لہر کے اندر کیسے زندہ رہتے ہیں، بیچ پر تحفظ کا اہم ترین حصہ ہے۔

ہماری کمیونٹی سے سیکھیں

ہماری کمیونٹی سے ملیں اور بیچ پر ہمارے لایٔف سیورز کے بیچ پر حفاظت سے متعلق کچھ پیغامات سیکھیں۔

Keep me in the loop