رِپ کرنٹس کے خطرات
رپ کرنٹس ہر سال ڈوبنے کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ اور بچانے کا عمل۔ یہ جاننا کہ وہ کیا ہیں اور ان سے کیسے باہر نکلنا ہے، بیچ پر محفوظ رہنے کے لیۓ ناگزیر ہے۔
رپس آسٹریلیا کے بیچوں پر سب سے بڑا خطرہ ہیں۔
رپ سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ سرخ اور پیلے جھنڈوں کے درمیان تیریں جہاں گشتی عملہ ہوتا ہے۔
رپ کرنٹ کو کیسے دیکھیں
رپ کرنٹس آسٹریلیا کے بیچوں پر خطرناک ترین خطروں میں سے ایک ہیں، ہر سال بہت سارے لوگ ان میں ڈوب جاتے ہیں۔ آپ اور آپ کی فیملی کے لیۓ بہترین بات یہ ہو سکتی ہے کہ آپ ہمیشہ سرخ اور پیلے جھنڈوں کے درمیان تیریں۔ لایٔف سیورز بیچ کی محفوظ ترین جگہ پہ جھنڈے لگاتے ہیں اور سارا دن جھنڈے والے علاقے کی نگرانی کرتے ہیں۔ رپس اور انہیں کیسے دیکھتے ہیں کے متعلق جاننے سے بھی آپ کو محفوظ رہنے میں مدد ملے گی۔ مزید جاننے کے لیۓ اس ویڈیو کو دیکھیۓ۔
ہمیشہ سایٔنوں کو دیکھا کریں۔
رپس سے بچنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ سایٔنوں کو دیکھیں۔۔لایٔف سیورز اور لایٔف گارڈز آپ کوبیچ پر خطرات والے حالات جیسا کہ رپ کرنٹس سے خبردارکرنے کے لیۓ سایٔنز نصب کریں گے۔ محفوظ رہنے کے لیۓ ہمیشہ سرخ اور پیلے جھنڈوں کے درمیان تیریں۔
رپ کرنٹ سے زندگی کیسے بچانی ہے
اگرچہ رپ کرنٹ کو پہلے سے دیکھ لینا اچھا ہے مگر یہ جاننا زیادہ اہم ہے کہ اگراس کے اندر پھنس جایٔں تو کیسے بچ نکلنا ہے، خاص طور پر اس وقت جب ارد گرد کویٔ مدد کرنے والا نہ ہو۔ پر سکون رہنا، پانی کی سطح پر تیرنے کی کوشش کرتے رہنا اور لہرکے خلاف نہ لڑنا چند بہترین چیزیں ہیں جو آپ کر سکتے ہیں۔ مزید جاننے کے لۓ یہ ویڈیو دیکھۓ۔