یہ سمجھنا اہم ہے کہ بیچ پر خدشات اور خطرات کو کیسے دیکھا جاۓ اور جانا جاۓ کہ محفوظ کیسے رہا جاتا ہے تاکہ ہم بیچ پر تفریحی دن سے لطف اندوز ہو سکیں۔

quote icon

یہ اہم ہے کہ ہم گھر سے روانہ ہونے سے پہلے بیچ پرمختلف خدشات اور خطرات یعنی رِپ کرنٹ، بریکینگ ویوز، گرمی اور دھوپ، بلوباٹلز(نیلے رنگ کی زہریلی جیلی فش)اور شارکوں کے بارے میں جان لیں۔

quote icon
waves 2

بیچ پر کس طرح کے خد سشات اور خطرات موجود ہوتے ہیں؟

What is a rip current? Image of waves breaking on to a beach

رِپ کرنٹس (RIP CURRENTS)
رِپ کرنٹس پانی کی ایسی قوی لہریں ہیں جو ساحل سے دور سرف کی حدود تک جاتی ہیں۔ یہ آسٹرلین بیچوں پر سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ رپ سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ سرخ اور پیلے جھنڈوں کے درمیان گشتی نگرانی کیۓ جانے والے بیچ پر تیریں۔
waves 2

ٹوٹتی ہویٔ لہریں
جب پھولی ہویٔ بڑی لہر اتھلے پانی میں پہنچتی ہے، یہ اپنے آپ کواوپر کی طرف اٹھاتی ہے تا وقتیکہ اوپر نہ رہ سکے۔ ایسی صورت وہ ٹوٹتی ہے۔ تین اقسام کی ٹوٹتی ہویٔ لہریں ہیں جو ایک دوسری سے مختلف ہوتی ہیں۔ کسی بھی بیچ پر عام طور پران ہی تین قسموں کی لہروں کا امتزاج ہوگا۔ نیچے جانے والی یا گرنے والی لہریں، لڑھکنے اور اچھلنے والی لہریں اور ابھرتی ہویٔ لہریں۔ گرتی ہویٔ قوی لہریں اور ابھرنے والی لہریں خطرناک ہو سکتی ہیں کیونکہ وہ بڑی ہوسکتی ہیں اور اچانک آسکتی ہیں۔
sunglasses

گرمی اورسورج
آسٹریلیا کی گرمیاں لمبے، گرم اور دھوپ والے دنوں کے مترادف ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ گرمی کا زیادہ سامنا اور ممکنہ طور پرخطرناک یو وی (بالاۓ بنفشی) شعاؤں کا سامنا۔ بیچ پر لطف اندوز ہونے کے لیۓ اہم ہے کہ آپ سورج سے حفاظت سے متعلق کچھ سیدھی سی باتوں کی پیروی کریں۔۔ اس بات کا ہمیشہ خیال رکھیں کہ باہر نکلنے سے کم ازکم بیس منٹ پہلے سن سکرین لگاٰ یٔیں اور ہر چند گھنٹوں کے بعد پھر لگایٔیں۔
bluebottle

بلو باٹلز (BLUEBOTTLES)
بلو باٹلز(فزیلیا) آسٹریلیا کے ساحل پر غالبا' سب سے زیادہ جانی پہچانی جیلی فش ہے۔ ان کا غبارہ نما نیلے رنگ کا بادبان پانی سے اوپر کھڑا رہتا ہے اور نیچے اپنے لمبےمحس (ٹینٹیکل) کے ساتھ جڑا ہوتاہے۔ یہ محس ڈ نکنے والے خلیوں سے ڈھکا ہوتا ہے، جنہیں میٹاموٹسٹ کہتے ہیں۔ جب یہ جلد کو چھوتا ہے تو ردِ عمل کے طورپر تھوڑی مقدار میں ایک زہریلا مادہ داخل کرتا ہے جس سے اشتعال ہوتا ہے اور اس سے کافی درد ہو سکتا ہے۔
blue ringed octopus

بلو رنگڈ آکٹوپس (BLUE-RINGED OCTOPUS)
اگرچہ نیلے رنگ کے آکٹوپس چھوٹے اور خوبصورت دکھایٔ دیتے ہیں، یہ جان لیوا ہو سکتے ہیں۔ وہ انتہایٔ اچھی طرح سے پتھروں میں چھپے ہوۓ ہوتےہیں اور صرف خطرے کے وقت نیلے گھیرے دکھاتے ہیں۔ نیلے رنگ کے آکٹوپس عام طور پر آسٹریلیا کے ٹایٔڈل ذونوں میں اتھلے پانی کے تالابوں میں موجود پتھروں میں چھپے ہوۓ ہو تے ہیں۔
shark

شارک
آسٹریلیا میں کیٔ قسم کے شارک ہو تے ہیں۔ زیادہ تر انسانوں کے لیۓ بے ضرر ہو تے ہیں۔ اگرچہ انسان شارکوں سے ڈرتے ہیں، وہ ہمارے ماحولیاتی نظام کا ایک اہم حصہ ہیں۔ شارک کے حملے شازونادر ہوتے ہیں اوراگر آپ تحفظ کے بارے میں ہمارے مشوروں پر عمل کریں تو خطرہ اور بھی کم ہو جاتا ہے۔ بیچ پر محفوظ ترین حصہ سرخ اور پیلے جھنڈوں کے درمیان کا علاقہ ہے جہاں پر تربیت یافتہ لایٔف سیورز اور لایٔف گارڈز شارکوں پر تیز نظر رکھے ہوۓ ہو تے ہیں۔ اگر وہ کسی شارک کو دیکھتے ہیں تو لایٔف سیورز اور لایٔف گارڈز سایٔرن یا گھنٹی بجایٔں گے، سرخ اور سفید جھنڈا لگایٔں گے اور آپ کو فوری پانی سے نکلنے لیۓ کہیں گے۔

بلو باٹلز کے ڈنک

(متاثرہ) مقام پرباقی ماندہ ڈنکوں اور محسوں کو نکال لیجیۓ اور سمند کے پانی سے دھو لیجیۓ۔ (متاثرہ) جگہ کو ۲۰ منٹ تک پانی میں رکھیۓ۔ اگرگرم پانی نہ ہو تو برف کی گٹھڑی کا استعمال کیجیۓ۔

bluebottle 2
quote icon

لایٔف سیورز اور لایٔف گارڈز تربیت یافتہ لوگ ہیں جو بیچ پر گشت کرتے ہیں، بیچ پر تحفظ کی خدمات مہیا کرتے ہیں ہمیں محفوظ طریقے سے کھیلنے کودنے میں مدد دیتے ہیں۔

quote icon
Surflifesavers

بیچ پر محفوظ رہنے کے لیۓ لایٔف سیورز کی بہترین تجاویز!

red and yellow flag

ہمیشہ سرخ اور پیلی جھنڈیوں کے درمیان تیراکی کریں
زندگی بچانے والے(لایٔف سیورز) جھنڈیاں ایسی جگہ لگا تے ہیں جہاں تیرنا محفوظ ہو اور وہ اس علاقے کا مشاہدہ کریں گے اور اگر آپ کو مدد کی ضرورت ہو تو وہ دیکھ لیں گے۔
beach signage

بیچ کے حفاظتی نشانات کو دیکھیں
لایف سیور آپ کو یہ بتانے کے لۓ کہ کویٔ خطرات موجود ہو سکتے ہیں، بیچ پر نشانات نصب کر لیتے ہیں۔۔پانی میں جانے سے پہلے اس بات کو یقینی بنایٔیں کہ آپ ان نشانات کو دیکھ چکے ہوں۔
image61

لایٔف سیور کو ہیلو کہیں
جب آپ بیچ پر پہنچیں، لایٔف سیور کو ہیلو کہیں۔۔وہ وہاں پر آپ کی مدد کے لۓ ہیں وہ نۓ لوگوں سے ملنے اور ان کے سوالوں کے جواب دینے میں بہت خوشی محسوس کرتے ہیں۔
having fun in the water

کبھی اکیلے نہ تیریں
ہمیشہ کسی دوست یا بالغ شخص کے ساتھ تیریں، کبھی بھی اکیلے پانی میں نہ جایٔیں
image52

اگر آپ پانی کے اندرمشکل میں پڑ جایٔیں تو پرسکون رہیں اور اپنا بازو اوپر اٹھا لیں۔
سمندر میں یوں پھنس جانا کہ آپ تہہ کو نہ چھو سکیں، خطرے والی بات ہے لیکن یادرکھیں کہ پرسکون رہیں اورمدد کے لۓ اپنا بازو اوپر اٹھایٔیں۔ پانی کی سطح پر تیرنے کی کوشش کریں اور اگر آپ محسوس کریں کہ آپ ساحل سے دور ہورہے ہیں تو پانی کے بہاؤ کےخلاف تیرنے کی کوشش نہ کریں۔۔اس سے آپ تھک جایٔیں گے اور پانی کی سطح پر تیرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔
making a phone call

ہنگامی حالت کی صورت میں۰۰۰ پر کال کریں
اگر آپ تیر نہیں سکتے تو مشکل میں گھرے دوسرے لوگوں کوبچانے کی کوشش نہ کریں۔۔ہمیشہ مدد حاصل کریں۔۔اگر لایٔف سیور دستیاب نہ ہوں تو ۰۰۰ پر کال کریں۔ آپ کسی اور کی مدد ان کی طرف کویٔ چیز پھینک کر کر سکتے ہیں جسے وہ سہارے کے لیٔے پکڑ سکیں جیسا کہ بورڈ یا کولر باکس اِدھر ادھر نظر ڈالیں ،کیٔ بیچوں پر عوام کے استعمال کے لۓسرخ رنگ کے تیرنے والے آلے نصب ہوۓ ہوتے ہیں

بیچ اور سمندرپر تحفظ سے متعلق آپ کی کمیونٹی تجاویز۔

اس بارے میں مذید جاننے کے لیۓ ہماری اعلیٰ صلاحوں (تجاویز) کو دیکھیں کہ آپ کیسے یقینی بنا سکتے ہیں کہ آپ بیچ پر محفوظ اور تفریحی دن کے لیۓ تیار ہیں۔

آج آپ مذید کیا سیکھنا چاہیں گے؟

بچوں کے ساتھ بیچ پر جاتے وقت جاننے والی باتیں۔

بچوں کے لیۓ تفریح (فن) اور پر لطف وقت کے لیۓ بییچ زبردست جگہ ہے۔ اگر آپ چھوٹے بچوں کے ساتھ بیچ پر جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو یہ جاننا اہم ہے کہ ان کو کیسے محفوظ رکھنا ہے۔

بیچ پر محفوظ رہنا

یہ جاننے سے کہ جب آپ بیچ پر ہوں تو کیسے محفوظ اور کن چیزوں کے لیۓ چوکنا رہنا ہے بیچ پر اپنی فیملی اور دوستوں کے ہمراہ محفوظ طور پر لطف اندوز ہونے میں مددگار ہوسکتا ہے۔

بیچ پردن گزارنے کے لیۓ تیار ہونا۔

بیچ پر جانے میں بہت مزا آتا ہے مگر گھر سے روانگی سے پہلے اس کے لیۓ تیاری کرنا بہت ضروری ہے۔ یہ بات یقینی بنانے کے لیۓ کہ آپ بیچ پر ایک محفوظ اور مزیدار دن کے لیۓ تیار ہیں، ہماری اعلیٰ صلاحوں کے بارے میں جانۓ۔

راک فشینگ میں تحفظ

راک فشینگ کیٔ لوگوں کا مقبول مشغلہ ہے۔ یہ جاننا کہ راک فشنگ کرتے وقت کس طرح محفوظ رہنا ہے ، زندہ رہنے کے لیۓ اہم ہے۔

رِپ کرنٹس کے خطرات

رِپ کرنٹس آسٹریلیا کے بیچوں پر سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ یہ جاننا کہ لہر کے اندر کیسے زندہ رہتے ہیں، بیچ پر تحفظ کا اہم ترین حصہ ہے۔

ہماری کمیونٹی سے سیکھیں

ہماری کمیونٹی سے ملیں اور بیچ پر ہمارے لایٔف سیورز کے بیچ پر حفاظت سے متعلق کچھ پیغامات سیکھیں۔

Keep me in the loop